حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی میلاد پر مسرت کی مناسبت سے افریقی ملک "مالی" کے دارالحکومت باماکو"Bamako" میں گذشتہ روز جشن کی ایک باوقار تقریب منعقد کی گئی جس میں اس شہر کے شیعہ نشین علاقوں سے آئے ہوئے مومنین اور دینی مبلغین نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ جشن کی اس تقریب میں نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے مبلغین کی ایک جماعت نے بھی شرکت کی۔